لاہور(ویب ڈیسک ) قومی اسمبلی نے پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی گستاخانہ مواد کے خلاف پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد کے مطابق یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری رسول ہیں۔ ہمارے پیارے نبی،
پیارے آقا، خاتم النبیین، امام المرسلین، امام الانبیاء، رحمۃ للعالمین، نبی اکرم، شفیع اعظم، حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات اقدس، تمام انبیاء کرام، صحابہ کرام، امہات المومنین اور اہل بیت رضوان اللہ اجمعین کی حرمت پر ہمارا سب کچھ قربان ہے اور یہ ایوان پرزور الفاظ میں پاکستان میں انٹرنیشنل اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے کسی بھی گستاخانہ مواد کی مذمت کرتا ہے۔
10 سالہ بچہ 13 سالہ لڑکی کےہونےو الے بچے کا باپ،میڈیکل رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ،جانئیے
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ مواد انتہائی گستاخانہ ہے جن کی وجہ سے مسلمانوں کے جذبات شدید طور پر مجروح ہو رہے ہیں۔ قرارداد میں ایسے تمام مواد کی پاکستان بھر میں درآمد، اشاعت اور فروخت پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملکی و غیر ملکی دینی کتب اسلامی نظریاتی کونسل کی اجازت و سند کے بعد ہی پاکستان کی مارکیٹ میں اشاعت، طباعت، تقسیم، فروخت اور کسی بھی ذرائع ابلاغ، آن لائن یا سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہو سکے، اس سلسلے میں فوری قانون سازی کی جائے اور مذکورہ بالا کتب فوری طور پر ضبط کی جائیں۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ معاملات کی چھان بین کر کے رپورٹ پیش کرے۔