counter easy hit

انٹرنیٹ پر گستاخانہ مواد،5 بلاگرز کیخلاف ثبوت نہیں ملے، ایف آئی اے

BLASPHEMY, CONTENT, ON, INTERNET, COULD, NOT, FIND, ANYTHING, FROM, THE, ACUSED

CYBER, CRIME, CONTROL, AGENCY

اسلام آباد ہائی کورٹ میں گستاخانہ مواد کے خلاف فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کو دوران ایف آئی اے حکام نےاعتراف کیا کہ جن 5 بلاگرز پر انٹر نیٹ پر گستاخانہ مواد شائع کرنے کا الزام لگا ان کے خلاف ثبوت نہیں ملے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ بتائیں جھوٹی خبر دینے کی کیا سزا ہے؟ جن کے خلاف شواہد نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے؟سماعت کےدوران ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے شکوہ کیا کہ صرف 15 تفتیشی افسر ہیں، جبکہ سائبر کرائم کی 12 ہزار شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ سہولیات کے فقدان کے باوجود کام جاری ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بیرون ملک فرار ہونے والے 4 ملزمان کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے، جبکہ 4 گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل کرکے ٹرائل کورٹ میں چالان پیش کردیا گیا ہے۔سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ جن کے خلاف شواہد نہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق قانون سازی اور کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website