کوئٹہ: چمن میں واقع مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے شہر چمن میں مال روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا ۔ دھماکے میں ابتدائی طور پر 6 افراد کے شدید زخمی ہوئے جنہں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والےاداروں نے علاقے کو سیل کردیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔