سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر ؒکی درگاہ پر دھماکاہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک ہے۔
نمائندے کے مطابق واقعے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے زیادہ تر کے شہید ہونے کا خدشہ ہے۔نمائندہ نیوز‘ طلحہ ہاشمی کے مطابق لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر ہونے والا دھماکا خودکش ہے۔نمائندہ نیوز‘ ریاض ناریجو کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔جمعرات کو مزار پر عموماً معمول سے زیادہ رش ہوتا ہے، دھماکے کے وقت زائرین بڑی تعداد میں موجود تھے، دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں،دھماکے کے بعد مزار کے احاطے میں آگ بھی لگ گئی۔’جیو نیوز‘ کے نمائندے کامران رضی کے مطابق لعل شہباز قلندر کی درگاہ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد دادو اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس دھماکے کی اطلاع وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دے دی گئی ہے۔