صادق آباد: کے ایل پی روڈ پر بینک میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 8 سے 10 افراد کے ملبے تلے دبنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کے ایل پی روڈ پر واقع ایک بینک کی عمارت میں دھماکے ہوا جس کے نتیجے میں 6 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں بینک کی عمارت کے علاوہ باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں ایک بینک میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ پر نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے سے بینک کی عمارت گر گئی جبکہ قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جب کہ 6زخمی افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے بینک کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر روانہ کردی گئی ہیں۔جبکہ امدادی کاروائیاں بھی جاری ہیں۔