اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
Blast in Islamabad due to gas Leakage, 3 people killed
یس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف کے مکانات کوبھی نقصان پہنچا، کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوازسن کر قریبی گھروں کے لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔دھماکے کے نتیجے میں گھرمیں موجود 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ماں، بیٹی اورایک گھریلوملازمہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔