افغان دارالحکومت کابل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور دوزخمی ہو گئے۔
افغان حکام کےمطابق افغان واٹرسپلائی محکمے کی گاڑی نشانہ بنی جس میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کےمطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین افغان واٹرسپلائی محکمے کی ملازم تھیں۔ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔