کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک رکشہ اور 5 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا، 4 گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیاپولیس جائے وقوع پر پہنچ کر دھماکے کے حوالے سے شواہد اکھٹے کررہی ہے۔
نوٹ : یہ ابتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں