جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔بچہ کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق وانا کے علاقہ جژا غنڈے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گاؤں کی دکانوں کے قریب ایک بم نصب کیا تھا ۔
بم کے اوپر پچاس روپے کا نیانوٹ بھی لگایا تھا جیسے ہی نصیر نامی بچے نےپچاس روپے کا نوٹ دیکھا تو اس کو اٹھانے کی کوشش کی تو بم کا زور دار دھماکہ ہوگیاجس کی وجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے