اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے لیے پر عزم ہے۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں نواز شریف نے چٹیاں ہٹیاں میں دھماکے کی شدید مذمت کی اور راولپنڈی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگرد ایسے واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔