اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 70 کی دہائی میں ٹیلی فون لگوانے کیلئے 50 ہزار رشوت دینے کا انکشاف کیا ہے،، اور کہا ہے کہ اب ہم نیا پاکستان بنائیں گے ،، جہاں ہر چیز شفاف اور میرٹ پر ہوگی ،، اور امیراور غریب ایک ساتھ ہونگے،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی الیکشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب میں ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا،، خطاب کے دوران صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ’جب میں ڈینٹسٹ بنا تو میں نے فون لگوایا تو آپ کو تعجب ہوگا کہ اس زمانے یعنی 70 کی دہائی میں 50 ہزار رشوت میں لگ گئے تھے،، اسی تقریب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں جمہوریت اور جمہوری نظام طاقت اور پیسے والوں نے گھیر رکھا ہے، آئندہ انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو تمام تیاری اور نظام واضح کرلینا چاہیے۔