پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح گوجرانوالہ میںعام لوگوں کے ساتھ ساتھ پہلوان بھی مضر صحت دودھ سے پریشان ہیں ،پہلوانوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز میں ملاوٹ ہے،ملاوٹ مافیا نے دودھ میں کیمیکل ملا کراسے پینے کے قابل ہی نہیں چھوڑا ہے ۔
Blending upset wrestlers left to drink milk
گوجرانوالہ کے پہلوانوں کاکہنا ہے کہ فن پہلوانی میں دودھ ان کی غذا کا لازمی حصہ ہے ،سخت جسمانی مشقت اور محنت کے بعد پہلوان کی خوراک میں دودھ اور دہی شامل نہ ہو تو وہ بیمار پڑ جائیں گے ۔
پہلوانوں نےملاوٹ کے خوف سے دودھ ہی پینا چھوڑ دیا ہے۔ ریسلرز کا کہنا ہے کہ اتنے خراب دودھ سے ان کی فٹنس متاثر ہو رہی ہے۔حکومت ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرے اور خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنائے ۔