پیرس (عمیر بیگ) وہ حکومت کبھی بھی جمہوری تقاضے پورے نہیں کرستی جو ملک میں احتساب کے عمل میں روڑے اٹکائے، اقرباء پروی ، مفادات ، اور گھناؤنی سیاست نے ملک کے معاشی ، سماجی معاشرتی ڈھانچہ کو بے حد نقصان پہنچایا ہے پاکستانیت کا سب ہی نعرہ لگاتے ہیں لیکن ملک کی ترقی عوام کی خوشحالی کی بجائے دولت سمیٹنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان غیر ملکی قرضوں کے بوجھ تلے دب گیا ہے انہوں نے کہا کہ 20ارب ڈالر کے زر مبادلہ کے ذخائر کا ڈھنڈورا پیٹنے والے 2016میں قرضوں کی 50ارب ڈالر کی ادائیگی کیسے کریں گے ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر فرد ایک لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ،انہوں نے کہا کہ دس سال قبل عمران خاں نے جو الفاظ الطاف حسین کے متعلق کہے تھے آج انکی ہی چہیتے سابق ناظم کرچی مصطفی کمال نے ان الفاظ کی تصدیق کردی ہے