counter easy hit

پاکستان کے واحد نابینا جج یوسف سلیم کی زندگی میں خوشیوں کی بہار ۔۔۔۔۔ کب کیا ہونیوالا ہے ؟ شاندار خبر

لاہور (ویب ڈیسک) ملک میں واحد نابینا جج یوسف سلیم 30 دسمبر کو دلہا بنیں گے ، انہوں نے اپنی شادی کے کارڈ تقسیم کرنے شروع کر دیئے تفصیلات کے مطابق یوسف سلیم کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بی اے ایل ایل بی کیا اور لاہور بار

بیٹا ہو گا یا بیٹی؟ اس کا انحصار کس بات پر ہوتا ہے ؟ بڑے کام کی تحقیق

سے وکالت کا آغاز کیا، لاہور ہائیکورٹ نے سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کیں تو انہوں نے بھی اپلائی کیا لیکن بصارت سے محروم ہونے کی وجہ سے سلیکٹ نہ ہوسکے۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کو آنکھوں کی بصارت سے محروم جج کو سول جج کی بھرتی کے لئے دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دیا، جس پر لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد یوسف سلیم کو 2 جولائی 2018ءکو سول جج بھرتی کرلیا گیا، اس وقت سے یوسف سلیم لاہور ایوان عدل میں تعینات ہیں۔ یوسف سلیم کی شادی نان پریکٹسنگ وکیل عروج سے ہوگی، سول جج یوسف سلیم نے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ججز کو اپنے شادی کارڈ تقسیم کیے، سول جج یوسف سلیم کی شادی 30 دسمبر اور ولیمہ31 دسمبر کو گارڈن ٹاﺅن لاہور میں ہوگا

BLIND, JUDGE, OF, PAKISTAN, YOUSAF SALEEM, GOT, MARRIED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website