اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے اجلاس کے دوران چیئرمین خواجہ سہیل منصورکا کہنا ہے کہ بکتر بند گاڑیوں کے معاملے پر وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا نام اسکینڈل میں سامنے آیا ہے۔
معاملے پر قائمہ کمیٹی نے آئی جی سندھ اور ہوم سیکریٹری کو طلب کرلیا گیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے سندھ میں بیرون ممالک سے ناقص بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیے مبینہ سکینڈل کا نوٹس لیتے ہوئےآئندہ اجلاس میں، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس ایم این اےسہیل منصور کی زیرصدارت پارلیمینٹ ہاوس میں منعقد ہوا، جس میں سندھ اورکراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ناقص بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کا معاملہ زیرغور آیا۔ کمیٹی کے چیئرمین سہیل منصور نے کہا کہ سندھ حکومت نے بیرون ممالک سے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا ٹینڈر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب واہ آرڈیننس فیکٹری بہتر معیار کی گاڑیاں بنا کردے سکتی ہے تو بیرون ممالک سے یہی گاڑیاں خریدنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ خریداروں کے کوئی اور مقاصد بھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگلے اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ ، ہوم سیکرٹری اور آئی۔ جی سندھ کو طلب کرکے صحیح صورتحال جانینگے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دفاعی پیداوار کے زیلی اداروں سے دفاعی خریداری کیا کریں۔