counter easy hit

استنبول میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد

دنیا کے بیشتر ممالک میں سردی کا راج ہے، ترکی میں برفانی طوفان نے نظام زندگی منجمد کر دیا، امریکا میں برفانی طوفان کے خطرے نے سینکڑوں پروازیں منسوخ اور اسکول بند کرا دیے، حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

Blizzard life frozen in Istanbul from snowstrom

Blizzard life frozen in Istanbul from snowstrom

استنبول میں رات بھر ہونے والی برف باری نے شہر کو برف برف کردیا، عمارتیں گلیاں سڑکیں گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ اور شہر سے دوسرے صوبوں کو جانے والے راستے بند ہوگئے۔آبنائے بوسفورس کو بھی بحری جہازوں کیلئے بند کر دیا گیاہے، برف باری آئندہ چند روز تک جاری رہنے اور درجۂ حرارت میں مزید کمی ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔امریکا میں بھی برفانی طوفان کے خطرات منڈلا رہے ہیں، الاباما، جارجیا، لوزیانا اور پنسلوینیا سمیت دیگر جنوب اور جنوب مشرقی ریاستوں کو برفانی طوفان سے نمٹنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ان ریاستوں میں آٹھ انچ تک برف باری اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ اس صورت حال کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ اور اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website