ایمرجنسی کی صورت میں مریض کے لیے خون کا انتظام کرنا مشکل ہوجا تا ہے، اسی مشکل کو آسان بنانے کے لیے نجی آئی ٹی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں پہلی بلڈ ڈونیشن موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی۔
سوشل میڈیا اور موبائل فون پر اکثر ایسے پیغامات تو سب ہی کوملتے ہیں کہ خون کے عطیہ کی ضرورت ہے، ڈونرزجلد رابطہ کریں، اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نجی آئی ٹی کمپنی نے بلڈ بینک پاکستان کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے۔
موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بلڈڈونرز خودکو رجسٹربھی کرا سکتے ہیں، ساتھ ہی بوگس ڈونرز سے بچنے کے لیے ایپلی کیشن میں تصدیق کاعمل بھی موجود ہے۔اس ایپلی کیشن میں پاکستان بھر کے بلڈ بینکوں کے نمبر بھی موجود ہیں۔
موبائل ایپلی کیشن بنانے والےکہتے ہیں کہ وہ مستقبل میں لوگوں کی آسانی کے لیے اردو میں ایپلی کیشن متعارف کرائیں گے۔بلڈ بینک پاکستان موبائل ایپلی کیشن نے خون عطیہ کرنے والے اور ضرورت مند کے درمیان رابطہ آسان بنادیا ہے جس سے کئی لوگ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔