چکوال (ویب ڈیسک) چکوال کی ضلعی کچہری میں فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد ضلعی کچہری میں پیشی پر آئے ہوئے تھے ،جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے تو ان پر ان کے مخالفین نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جاں بحق تینوں افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ضلع کچہری کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق نواحی گاؤں میرا تھر سے ہے جو ایک مقدمے کی پیروی کے لئے عدالت آئے تھے اور تمام افراد کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چکوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق چکوال کے علاقے ڈنڈوت میں چیئرمین یو سی ڈنڈوت راجہ ماجد‘ ان کا بھانجا ذیشان اور کونسلر طارق محمود فاتحہ خوانی کے لئے قصبہ ڈھیری جانے کے لئے کار میں سوار ہوئے تھے‘ پہلے سے گھات لگائے تین افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دی ہیں۔(ف،م)