ماسکو: بلیو وہیل گیم کا ماسٹر مائنڈ بلاآخر قانون کے شکنجے میں آہی گیا، روس کی پولیس نےسفاک نوجوان کو گرفتار کرکے اس کی تصاویر اور شناخت جا ری کردی ہے۔
ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نکی تانیارونوف نامی بلیو وہیل گیم کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری ایک سال قبل ہی عمل میں لائی جا چکی ہے تاہم اس کی گرفتاری اب ظاہر کی ہے۔روس کی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نکی تا نیارونوف نے اب تک اقبال جرم نہیں کیا ہے جبکہ اس کی توجہہ یہ پیش کرتا ہےکہ اس نے ان لڑکیوں کی مدد کی ہے جو لڑکیاں اس دنیا سے ناامید ہو چکی تھیں۔
ماسکو کی مقامی پولیس گرفتار نکی تا نیارونوف سے تحقیقات کر رہی ہے ،تحقیقات خاص طور پراس نکتہ پر کی جارہی ہے کہ اس نے 10 کم عمر لڑکیوں کو اپنے کمپیوٹر پر بیٹھ کر لوگوں کو اکسایا،تاہم دوسری جانب 22سالہ ماسٹر مائنڈیہ بھی کہتا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں بدکار ہوتے ہیں اس لئے انہیں زندہ رہنے کا استحقاق نہیں۔
ماسکو پولیس کا کہنا ہے کہ نیارونوف ماسکو کے نواح کا رہائشی ہے اور اپنے گھر سے ہی اس گیم کو آپریٹ کرتا تھا، ملزم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے رابطے کرتا تھا اور انہیں گمراہ کرکے ان کی ذہن سازی کرتا تھا اوراس سے رابطہ کرنے والے خود کشی کر لیا کرتے تھے۔ روس کے مقامی میڈیا کے مطابق نیارونوف کا تعلق ایک اچھے خاندان سے ہے ،وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اوربہت ہی اچھی تنخواہ پر بحیثیت مالیاتی تجزیہ کاراپنی ذمہ داریاں ادا کرتا تھا۔