مظاہرہ کرنے والے اپنے ہی گوردواروں کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں جن کیخلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں :چیئرمین متروکہ وقف املاک
لاہور (یس اُردو) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ سکھ برادری کا ایک گروپ بورڈ کو بلیک میل کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ بدھ کو لاہور میں ہونے والے سکھوں کے ایک مظاہرے کے حوالے سے بورڈ آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق نے کہا کہ مظاہرہ کرنے والے اپنے ہی گوردواروں کو نقصان پہنچانے کے ذمہ دار ہیں جن کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ گروپ کے سربراہ مستان سنگھ کو فنڈزخرد برد کرنے پر گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان کے عہدے بھی برطرف کیا جاچکا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جھوٹے الزامات لگانے پر مستان سنگھ کے خلاف کیس بھی دائر کیا جا رہا ہے