کراچی: منوڑا کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
Boat sinks in Karachi, killing 3 people, 5 missing
کراچی کے جزیرے منوڑا کے قریب کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے 4 افراد کو بچالیا۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ 3 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہاکس بے کے قریب 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔