حکام کے مطابق بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تارکین وطن انسانی سمگلروں کے چھوڑ جانے کے بعد پیاس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں
نیامی (یس اُردو) افریقی ملک نائجر کا کہنا ہے کہ صحارا ریگستان میں چونتیس تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جن میں بیس بچے بھی شامل ہیں ۔یہ لاشیں الجیریا کی سرحد کے قریب ریگستانی علاقے آساماکا سے ملی ہیں ۔ حکام کے مطابق بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ تارکین وطن انسانی سمگلروں کے چھوڑ جانے کے بعد پیاس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں نو خواتین بھی شامل ہیں ۔ ان تارکین وطن میں سے دو کا تعلق نائجر سے ہیں جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔