لاہور (ویب ڈیسک) ماضی کی گلوکارہ رابی پیر زادہ نے سوشل میڈیا کی ویب پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے رابی پیر زادہ کا کہنا تھا کہ میراجسم میرے اللہ کی مرضی ہے،
یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کر کہ دکھایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑ دیا، کیوں؟ کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت ہے۔ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ماضی کی گلوکارہ نے لکھا کہ خلیل صاحب، ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا۔ وہ مرد نہیں ہے اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزار کر دے وہ عورت نہیں ہے۔