اسلام آباد(نمائندہ یس نیوز)گزشتہ سال حریف چینلز کی سازشوں کا شکار بول ٹی وی چینلز
اور ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ نے بول ٹی وی کے شاندار آغا زکا عندیہ دے کر کمر کس لی،
آج دن بھر پاکستان کی سب سے جدید ترین ڈی ایس این جی وینز اور ٹرکس جڑواں شہروں میں گشت کرتے رہے اور ترانے بجائے جاتے رہے۔ جنگ جیو کے دفتر واقع مری روڈ ، الرحمن بلڈنگ کے سامنے ایک گھنٹہ تک وینز اور ٹرک کھڑے رہے جس میں قومی ترانہ بجایا جاتا رہا۔