بالی ووڈ ادکار نے 2012 میں پراپرٹی خریدی تھی جس پر ارشد وراثی نے غیر قانونی تعمیرات بنا رکھی تھیں۔
ممبئی: بی ایم سی انے بھارتی اداکار ارشد وارثی کے بنگلے کے ایک حصہ کو مسمار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ارشد وارثی کے بنگلے کے ایک حصہ کو پیر کے روز مسمار کیا گیا۔ بی ایم سی کے مطابق بالی ووڈ ادکار نے 2012 میں یہ پراپرٹی خریدی تھی لیکن ارشد وراثی نے اس پراپرٹی میں غیر قانونی تعمیرات بنا رکھی تھیں، سول افسران کے پہنچنے پر بنگلے کو تالہ لگا ہوا تھا، جس کے پیش نظر بی ایم سی نے علامتی طور پر بنگلے کے ایک حصے کو مسمار کر دیا۔
اس سے قبل بی ایم سی نے اداکار ارشد وارثی کو کو ایک نوٹس بھی جاری کیا لیکن نوٹس کا جواب نہ آنے پر بی ایم سی کو بنگلے کو جزوی مسمار کرنا پڑا۔ بی ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ کو ایک نوٹس جاری کیا جائے گا جس میں بنگلے کے غیر قانونی تعمیر کئے گئے حصے تک رسائی مانگی جائے گی، حکام کے مطابق ارشد وراثی کے علاوہ آس پاس کے دیگر بنگلوں میں بھی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔