نئی دہلی (ویب ڈیسک ) متنازع شہریت بل کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے،وہیں بھارتی اداکارہ پر وحشیانہ تشدد کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی دارالحکومت میں مسلم مخالف متنازع بل کے خلاف احتجاج کرنیوالی بھارتی اداکارہ کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گر فتار کر لیا ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم ساز میرا نائز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اے سوٹ ایبل بوائے فلم کی اداکارہ صدف جعفر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا بھارت ہے جہاں پر امن احتجاج کرنے پر اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ فلم ساز میرا نائر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدف جعفر کی رہائی کے مطالبے میں ان کا بھرپور ساتھ دیں ۔ واضح رہے کہ صدف جعفر فلم اور تھیٹر میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ اتر پردیش میں کانگریس کی ترجمان ، ٹیچر اور سماجی رہنما بھی ہیں۔ فیس بک پر لائیو ویڈیو میں اداکارہ کی آواز سنائی دی جس میں وہ خواتین اہلکاروں سے کہہ رہی ہیں کہ پتھراؤ روک دیں۔ دوسری جانب ایس ایچ او حضرت گنج پولیس اسٹیشن ڈی پیاوکشواہا کا کہنا ہے کہ صدف جعفر کو ان مظاہرین کے ہمراہ گرفتار کیا گیا، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حکومت مخالف نعرے لگائے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے اور ان کے خلاف شواہد موجود ہیں۔ اداکارہ صدف جعفر کی بہن ناہید روما نے پولیس کے الزامات تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدف مظاہرے میں نعرے بازی کر رہی تھیں اور پولیس کو پتھراؤ سے روک رہی تھیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں مسلم مخالف سٹیزن ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر گئے ہیں، پولیس سے جھڑپوں میں اب تک 23 افراد جاں بحق اور متعدد گرفتار ہو چکے ہیں۔