counter easy hit

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے پاکستان میں بڑی اسکرین کی زینت بنے گی

Sholay

Sholay

کراچی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم شعلے 40 سال بعد پاکستانی سینما گھروں کی زینت بنے گی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1975 میں امیتابھ بچن، جیا بچن، ہیما مالنی، دھرمیندر اور امجد خان کی ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی ریکارڈ ساز فلم ’’شعلے‘‘ کو 40 سال بعد پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کے لئے پیش کیا جائے گا۔

مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ندیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ شعلے کا شمار بالی ووڈ کی بہترین فلموں میں کیا جاتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اس فلم کا مزہ سینما گھروں میں نہیں لیا لہذا ہم نے یہ محسوس کیا کہ اس فلم کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے تاکہ شائقین ماضی کی شاہکار فلم سے محظوظ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار رمیش سپی کی فلم شعلے اپنے دور میں سینما گھروں میں سب سے زیادہ چلنے والی فلم تھی اور آج بھی پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں فلمی شائقین اس فلم کی اداکاری کی داد دیئے بغیر نہیں رہتے۔