نئی دلی : ہیکرز کے حملے سے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن بھی نہ بچ سکے اور ہیکرز نے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم رہنے والی بالی ووڈ کی چند نمایاں شخصیات میں سے ایک ہیں جو گزشتہ کئی سال سے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔
لیکن ہیکرز نے ان کا رابطہ مداحوں سے نہ صرف منسوخ کردیا بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے غیراخلاقی ویب سائٹ سے انہیں “فالو” کرادیا ہے۔