ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی مصنف Gyan Prakash کی کتاب Mumbai Fables سے ماخوذ ایکشن اور رومانوی فلم کی کہانی ایک باکسر کی ہے جو معروف گلوکارہ کے عشق میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ بمبئے ویلوٹ میں باکسر کا کردار رنبیر کپور جبکہ انوشکا شرما گلوکارہ بنی ہیں۔
فلم میں فلمساز کرن جوہر منفی کردار میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔ Anurag Kashyap کی ہدایتکاری میں بننے والی بمبئے ویلوٹ پندرہ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔