ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہور سلمان خان نے اداکاری اور میزبانی کے بعد اسکرپٹ رائٹر بننے کی بھی ٹھان لی ہے اور فلم ’’کک‘‘ کے سیکوئل کی کہانی وہ خود لکھیں گے۔
سلمان خان نے ڈائریکٹر ساجد خان کو ’’ڈیول‘‘ کے نام سے فلم ’’کک‘‘ کے سیکوئل کا آئیڈیا بتایا جو انہیں نہ صرف پسند آیا بلکہ انہوں نے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے فلم کا سیکوئل بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جبکہ ساجد خان نے فلم کا اسکرپٹ لکھنے کے لیے سلمان خان سے درخواست کی جسے دبنگ خان نے بھی قبول کرلیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلو میاں کے اسکرپٹ پر بنائی جانے والی فلم آئندہ سال کے آخر تک سینما گھروں کی زینت بنے گی۔