لاہور: کیریئر کا آغاز 1973 میں کیا، 48 سالہ فلمی کیریئر میں بہترین اداکاری کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں
عظیم فنکار اور بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن آج اپنی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ وہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایسا ستارہ ہیں جو 48 سال سے جگمگا رہا ہے۔ سدابہار سپر سٹار امیتابھ بچن بالی ووڈ کی تاریخ کے عظیم اداکار ہیں۔ ڈائیلاگ، ایکشن، رقص اور گلوکاری امیتابھ ہر رنگ میں امر ہیں۔ انیس سو انہتر میں فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اداکاری میں جتنا نام امیتابھ نے کمایا کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ شہنشاہ، بگ بی اور لیجنڈ، چاہنے والوں نے انہیں کئی نام دیئے۔
صدی کے سب سے بڑے فنکار کا اعزاز بھی امیتابھ بچن کے حصے آیا۔ ان کا 48 سالہ فلمی کیرئیر آج بھی کامیابی سے جاری ہے۔ امیتابھ بچن نے کیریئر کا آغاز فلم ‘سات ہندوستانی’ سے کیا۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی فلم تھی جو سپرفلاپ گئی، صرف یہی نہیں بلکہ امیتابھ نے کیریئر کے آغاز میں جن فلموں میں کام کیا ان میں مسلسل 7 فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں بالی ووڈ کا ‘منحوس اداکار’ کہا جانے لگا۔
فلمساز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے۔ امیتابھ بچن کو عروج 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘زنجیر’ سے ملا جس میں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا ۔ 1975 میں انہیں فلم ‘دیوار’ میں کاسٹ کیا گیا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی ۔ 15 اگست 1975 کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کی جانے والی فلم ‘شعلے’ نے بالی ووڈ سینما کی تاریخ کا سب سے بڑا بزنس کیا، اس فلم نے باکس آفس پر کئی ریکارڈز قائم کئے اور امیتابھ کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیا جانے لگا، 2000 میں ان کی فلم ‘محبتیں’ ریلیز ہوئی جس میں ان کی اداکاری کی تعریف تو کی گئی مگر فلم باکس آفس پر عوامی پسندیدگی حاصل نہ کرسکی۔
2000 میں امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز بطور میزبان پروگرام ‘کون بنے گا کروڑ پتی’ سے کیا۔ مگر ان کی بیماری کی وجہ سے اس پروگرام کو مختصر کرنا پڑا، بعد میں انہیں 2009 میں ‘بگ باس’ کے تیسرے سیزن کیلئے منتخب کیا گیا۔ امیتابھ بچن نے فلموں کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی خدمات انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ان تھک کام کیا۔ انہیں فلمی خدمات کے اعتراف میں پدما بھوشن، پدما شری، پدما بھوشن، لیجن آف آنر، فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت متعدد تمغوں سے نوازا گیا۔
ان کے بیٹے ابھیشک بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن بھی فلموں میں اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ امیتابھ بچن کا کیریئر کے عروج میں اداکارہ ریکھا کے ساتھ افیئر ہندوستان کے بچے بچے کی زبان پر عام تھا مگر اسی دور میں جیہ بہادری نے امیتابھ بچن سے شادی کر لی جو آج تک کامیابی سے قائم ہے۔