بلونیا (زاہد مصطفی اعوان) گزشتہ ماہ اٹلی کے ساحل کے قریب لیبیا سے آنیوالی طارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے 15 پاکستانوں میں سے 8 کی ڈیڈ باڈیز بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے قومی ائیرلائن کی پرواز 734 سے میلان سے لاہور پہنچیں گی۔
پاک فیڈیشن اٹلی کے جنرل سیکٹری آصف رضا نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ لاہور میں اوورسیز کمیشن (پنجاب) کے کمشنر افضال بھٹی او پی سی ڈسٹرکٹ کمیٹی گجرات کے چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ، چیئرمین پاک فیڈریشن اٹلی امجد رولیہ، نائب صدر پاک فیڈریشن اٹلی چوہدری الیاس احمد چوہڑپور اور پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کوارڈنیٹر حافظ امیر علی ایوان علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مرحومین کے لواحقین کے ہمراہ میتیں وصول کر کے ان کے آبائی مقامات پر بلا معاوضہ پہنچانے کیلئے موجود ہوں گے۔