counter easy hit

نمازِ جمہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں دھماکہ، امام مسجد سمیت کئی نمازی شہید

کابل (نیوز ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شیر شاہ سوری مسجد میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد عزیز اللہ مفلح سمیت 4 نمازی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں متعدد نمازی شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔مسجد میں ہونے والے دھماکے کی تاحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم رواں ماہ کے شروع میں صوبہ ننگر ہار کی ایک مسجد پر حملہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website