کابل: افغان انٹیلی جنس ادارے کے ہیڈ کوارٹر کے باہر یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا بم دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ہلاک ہونے والوں میں فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے چیف فوٹو گرافر شاہ مرائی بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں اب تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے ضلع بحسود میں بھی دھماکا ہوا ہے جس میں بھی متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں








