پیرس : فرانسیسی پولیس نے پیرس کے مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں ملوث 8 دہشتگردوں کو بٹا کلن کنسٹرٹ ہال میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، حملوں میں 160 افراد ہلاک، 2 سو سے زائد زخمی ہیں جن میں 80 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پیرس میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جبکہ فرانس بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تفتیشی اہلکار کے مطابق دہشتگردوں نے صرف بٹاکلن کنسرٹ ہال میں 118 افراد کو قتل کیا۔
دہشتگردوں نے پیرس اسٹیڈیم کے قریب 3دھماکے ہوئے، اس وقت فرانس اور جرمنی کے درمیان فٹ بال کا میچ ہورہا تھا، اس دوران فرانس کے صدر فرانسو اولاند کابینہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھ رہے تھے۔