امریکی ریاست لاس اینجلس میں بم کی دھمکی پر تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔
لاس اینجلس: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک سکول یونیفائیڈ سکول ڈسٹرکٹ میں فون پر نامعلوم شخص نے بم کی دھمکی دی تھی جس کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ دھمکی آمیز کال کے بعد کیا گیا ہے۔ نامعلوم شخص کی تلاش کیلئے فون کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
پرائمری سے لے کر کالج لیول تک کے تمام تعلیمی اداروں میں تلاشی لی جا رہی ہے۔ لاس اینجلس سکول سپرنٹنڈنٹ کے مطابق تعلیمی اداروں کو روز دھمکیاں ملتی ہیں لیکن اس بار معاملہ سنجیدہ ہے اس لیے کسی بھی خطرے کے پیش نظر تمام سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چھ لاکھ چالیس ہزار طلبہ کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ایف بی آئی اور خصوصی فورسز پورے ڈسٹرکٹ میں سکولوں میں ایک ایک کمرے کی تلاشی لے رہی ہیں۔