نائجیریا کی فضائیہ نے ’بوکوحرام ‘کے شبے میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کردی ۔حملے میں100 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔
Bombed of refugee camp of Nigeria ,killing 100 civilians
نائجیریا کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ سرکاری فضائیہ نے ملک کے شمال مشرقی علاقے رن میں حادثاتی طور پر حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔یہ حملہ نائجیریا اور کیمرون کی سرحد کے قریب کیا گیا جہاں فوج ’بوکوحرام ‘کے جنگجوؤں سے لڑ رہی ہے۔فوج کے ترجمان میجر جنرل لکی ارابور نے کہا کہ جیٹ طیارے کے ہواباز نے غلطی سے سمجھ لیا کہ وہ جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس علاقےمیں ’بوکوحرام‘ کے جنگجو جمع ہونے کی اطلاع تھی۔نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے اس جانی نقصان پر اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں سے صبر کی درخواست کی ہے۔