counter easy hit

سرحد عبور کرنے والے پاکستانی کو بھارت نے واپس بھیج دیا

Border

Border

کراچی (یس ڈیسک) غلطی سے بھارتی سرحد عبور کرنے والے ایک پاکستانی نوجوان کو بھارتی فورسز نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرپاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔بھارتی اخبار’’انڈین ایکسپریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نادانستہ طور پر بھارتی سرحد پارکرنے والے نوجوان کے خلاف بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے فوجداری مقدمہ کا اندارج نہیں کیااور اسے وطن واپس بھیج دیا۔ بی ایس ایف کے مطابق، پاکستانی شہری 25 سالہ رضوان، ضلع ننکانہ صاحب کا رہائشی ہے۔

جسے بھارتی سرحدی پوسٹ رورنوالہ پر حراست میں لیا گیا۔تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ رضوان نے کچھ خاندانی تنازعات کی وجہ سے گھر چھوڑ ااور غلطی سے بین الاقوامی سرحد پار کر گیا۔ بھارتی اہلکاروں کے کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی 50 روپے کے سوا رضوان کے قبضے سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں کی گئی۔ بھارتی سیکورٹی فورسز نے پاکستانی رینجرز سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رضوان کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔