وزیرداخلہ پرحملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں انکشافات کیا ہے کہ اس کا اصل ٹارگٹ احسن اقبال ہی تھے۔حملے کے لیے اپنے ہی علاقے کے ایک شخص سے 15 ہزار روپے میں پستول خریدی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم سے برآمد کی گئی پستول میں 9 گولیاں تھیں، جبکہ حملے کے وقت ایک گولی چلاتے ہی عابد حسین کو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے قابو کرلیا۔
ملزم کے دیئے گئے بیان کے مطابق وہ کارنر میٹنگ میں دوپہر تین بجے سے مسلح بیٹھا تھا۔ ملزم ملزم عابد حسین نے ایک تنظیم کے ڈھائی سو فارم فروخت کر کے پیسے جمع کئے تھے۔
واضح رہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کیس کی تحقیقات میں پولیس نے منظور پورہ سے ایک اور ملزم عظیم کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق عظیم بھی عابد حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جلسہ گاہ پہنچا تھا اور واقعے کے بعد وہ جائے وقوع سے فرار ہوگیا تھا۔