آئی سی سی نے بھارتی سپنر شیکھر دھون کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا۔ دھون کو 14 دن کے اندر کسی بھی منظور شدہ لیب میں ا باؤلنگ ایکشن چیک کروانا ہوگا۔ ایکشن غیر قانونی نکلنے کی صورت میں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کروانے کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی سپنر شیکھر دھون کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا ہے۔ 30 سالہ شیکھر دھون نے جنوبی افریقا کے خلاف دہلی ٹیسٹ کے چوتھے روز 3 اوور کرائے تھے جس کے بعد فیلڈ امپائرز کمار دھرما سینا اور بروس اوکسنفورڈ نے ان کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے رپورٹ میچ ریفری جیف کرو کو جمع کر وا دی تھی جس کی ایک کاپی بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر کو بھی دی گئی۔ شیکھر دھون کو اب 14 دن کے اندر اندر آئی سی سی کی کسی بھی منظور شدہ لیب میں اپنا باؤلنگ ایکشن چیک کروانا ہوگا جہاں ایکشن غیر قانونی نکلنے کی صورت میں ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کروانے کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔