پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج 2 سال بعد ایکشن میں نظر آئیں گے ،وہ 88فیصد فائٹس میں کامیاب رہے ہیں۔
عامر خان ایکو ایرینا میں ہونے والی فائٹ میں کینیڈا کے فل لوگریکو کے خلاف لیور پول کے باکسنگ رنگ میں اتریں گے۔
پاکستانی نژاد باکسر اب تک 35 فائٹ لڑچکے ہیں جن میں سے 31 میں وہ کامیاب رہے ہیں ،یوں ان کی کامیابی کی شرح 88فیصدسے زائد ہے۔
عامر خان جن 31 فائٹس میں کامیاب رہے ،ان میں 19باکسرز کو ناک آئوٹ کیا البتہ 4مرتبہ شکست سے دوچار رہے ہیںجبکہ ان کے حریف لوگریکو کی 32ویں فائٹ ہے۔
لوگریکو اس سے پہلے 28 میں کامیاب رہے جبکہ 15 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا عامر اور فل لو گریکو کےدرمیان باؤٹ آج 21 اپریل کو ہو گی ۔