لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک اوراسکینڈل کا شکار ہوگئےصوفیہ ہامانی نامی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ عامر خان نے شادی شدہ ہوتے ہوئے بھی ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی زندگی سے مشکلات ختم ہونے کانام ہی نہیں لے رہی ہیں، گزشتہ برس اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کے اسکینڈل سے عامر خان ابھی باہر نکلے ہی تھےکہ ایک اور اسکینڈل کا شکار ہوگئے۔ لندن سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ بیوٹیشن صوفیہ ہامانی نے عامر خان پرالزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ عامر خان نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے محض 17 روز بعد ان کے ساتھ تعلقات قائم کیے۔
صوفیہ کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان سے اس ماہ کی ابتدامیں لندن کلب میں ملی تھیں جہاں سے وہ دونوں ہوٹل میں چلے گئے تھے، بعد ازاں عامر نے انہیں 20 یورو کی رقم دے گھر بھیج دیا حالانکہ یہ جگہ لندن سے 8 میل کی دوری پر واقع تھی اور وہاں سے کرایہ 50 یورو بنتاتھا۔ تاہم اپنے فلیٹ واپس جانے کے تھوڑی دیر بعد صوفیہ پر انکشاف ہواکہ عامر خان کا تعلق اسپورٹس کی فیلڈ سے ہے اور وہ نہ صرف شادی شدہ ہیں بلکہ حال ہی میں دوسرے بچے کے والد بھی بنے ہیں۔ صوفیہ کا کہنا ہے کہ انہیں عامر خان کے انسٹاگرام سے ان کی شادی سے متعلق علم ہوا، انہیں بالکل اندازہ نہیں تھا عامر شادی شادہ ہیں ورنہ وہ ان کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرتیں۔
صوفیہ نے عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے لیے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کے لیے ایک برا خواب ہے اسے چاہئیے کہ وہ عامر کو چھوڑدے۔
واضح رہے کہ صوفیہ ہامانی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں فی الحال عامر خان کاکوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔