counter easy hit

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شہری نے آگ لگا کر خودکشی کرلی خودکشی کرنے سے قبل وزیراعظم کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس کے سامنے آگ لگا کر خودکشی کرنے والا شخص دم توڑ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد وزیراعظم ہائوس کے سامنے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرنے والا شخص دم توڑگیا ۔ خودسوزی کرنے والے کا قریبی رشتہ دار اسپتال میں زیر علاج تھا ۔ اس نے شکواہ کرتے ہوئے بتایا کہ خودسوزی کرنے والے کے علاج میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا ۔ خود کشی کرنے والے شخص کا وزیراعظم کو لکھا گیاخط بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں اس نے لکھا کہ اسپتال کی حالت انتہائی کراب ہے

Letter to Prime Minister by Faisal before Suicide

،

ذرائع کے مطابق اس نے مزید لکھا کہ میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی دلوایا ۔ شہری نے جواد احمد عباسی سیاستدان کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا کہا ہے ،جواد عباسی کے خلاف وزیراعظم کو درخواست بھی دی تھی جسے سی پی او راولپنڈی کوسونپی گئی تھی ، تھانہ پیرودائی گیا لیکن الٹا میرے اوپر 20لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ کٹ گیا ۔

ملک عمران نامی صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم ہاوس کے سامنےشاہراہ جمہوریت پر فیصل نامی شہری نے  خودکشی کی کوشش کی ، گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی، اس کے قریبی عزیز کا پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی‘۔

 

بعدازاں سینئر صحافی اعزاز سید نے بتایا کہ اپنے آپ کو آگ لگانے والا راولپنڈی کا شخص مقامی ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔شہریوں نے بتایا کہ پیدل آیا تھا اور چند ہی سیکنڈز میں جل گیا۔

Aza Syed Tweet

ایک اور صارف نے بھی دوسری طرف سے یہی ویڈیو شیئرکی تاہم انہوں نے کورونا کے ٹیگز بھی استعمال کیے جس سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ شاید کورونا وائرس کے علاج میں تحفظات دور نہ ہونے پر شہری نے اہم قدم اٹھایا۔

اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ انصاف اب لوگوں کے سامنے ناانصافی دیکھ رہا ہے ، اسے اور اس کی فیملی کو کسی بھی قیمت پر انصاف دیں۔

Tweet by Muhmmad Arif

ایک صارف نے مرنے والے فیصل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس شخص پر زیادتی کا الزام تھا جس کے باعث خودکشی کی اور ساتھ ہی پولیس کی ایف آئی آر بھی ٹوئٹر پرشیئر کردی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website