پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لئے قومی کرکٹرز کو جلد این او سی جاری کر دے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ نے بی پی ایل کے لئے اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جن کھلاڑیوں نے این او سی کے لئے درخواست دی ہوئی ہے اور جن کھلاڑیوں کی قومی ٹیم میں ضرورت نہیں ہو گی انہیں این او سی جلد جاری کر دیئے جائیں گے ۔
کسی کھلاڑی کو بی پی ایل میں شرکت سے روکا نہیں جا رہالیکن نیشنل ڈیوٹی ہمیشہ کی طرح اب بھی اولین ترجیح ہو گی ۔
اگلے ماہ کھیلی جانے والی بی پی ایل کے لئے شاہد آفریدی ، عماد وسیم ، شرجیل خان سمیت بیس کھلاڑیوں کے معاہدے ہیں ۔
محمد حفیظ سے بی پی ایل کی فرنچائز ز نے رابطہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں عدم شمولیت پر محمد حفیظ بی پی ایل میں معاہدہ کر لیں گے .