برازیلیہ………برازیل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ایک اعلٰی عہدیدار کو گرفتارکرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکا میں فیس بک کے نائب سربراہ کو عدالت کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے ابھی کچھ روز قبل ہی فیس بک سے منشیات کے مبینہ ڈیلروں کے مابین واٹس ایپ پر ہونے والی بات چیت حکام کو مہیا کرنے کی درخواست کی تھی، جسے اس کپمنی نے مسترد کر دیا تھا۔عدالت ان پیغامات کو ثبوت کے طور پر استعمال کرنا چاہتی تھی۔ فیس بک نے اس گرفتاری پر تنقید کی ہے۔