براسیلیا : چالیسواں ساؤپاؤلو فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے۔
شو میں برازیل کے ڈیزائنروں سیموئیل سرنانسک اور اپارٹمنٹو زیرو تھری کے ملبوسات نے دھوم مچا دی۔
ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں گاؤن اور جھالروں سے مزین فراک نما اسکرٹ بہت پسند کئے گئے۔
جنوبی امریکا کا سب سے بڑا فیشن شو ساؤپاؤلو فیشن ویک تئیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔