counter easy hit

برازیل: صدر دلما روزیف کیخلاف مواخذے کی تحریک دو تہائی اکثریت سے منظور

Brazilian President

Brazilian President

دلما روزیف پر خسارے کو چھپانے کے لیے سرکاری اکاؤنٹس میں بدعنوانی کے الزامات ہیں
برازیلیا (یس اُردو) برازیل کے ایوان زیریں نے صدر دلما روزیف کے خلاف مواخذے کی تحریک دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ۔صدر کے مواخذے سے متعلق تحریک پر برازیلی ایوان زیریں میں ووٹنگ کی گئی جہاں یہ تحریک دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی ۔ دلما روزیف پر خسارے کو چھپانے کے لیے سرکاری اکاؤنٹس میں بدعنوانی کے الزامات ہیں ۔ مواخذے کی تحریک اب سینٹ میں پیش کی جائے گی ، اگر سینیٹ میں ان پر لگے الزامات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں ان کے عہدے سے مستقل طور پر ہٹا دیا جائے گا ۔اڑسٹھ سالہ صدر روسیف نے اپنے اوپر لگے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مخالفین پر حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے ۔اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان نے مختلف شہروں میں مواخذے کی تحریک کی منظوری کے بعد جشن منایا ہے جبکہ دلما روزیف کے حامیوں نے ان کے مواخذے کے خلاف احتجاج کیا ہے