دس بارہ عدد نیم کے پتوں کو ایک گلاس میں اچھی طرح ابال لیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کریں۔
یہ جراثیم کش ہے۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے منہ کی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔
آدھا لیموں لیں، اسے ہلکے ہاتھوں سے دانتون اور مسوڑھون پر رگڑیں۔ اس میں پایا جانے والا وٹامن سی منہ کے اندرونی ریشوں کو سیکٹر کر ان سے زہریلے عناصر نکال کر دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط بناتا ہے اور اس سے منہ کی بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے۔
نیم گرم پانی میں نمک ملا کر غرارے کریں۔ نمک میں پائے جانے والے عناصر مردہ خلیوں کو نکا ل کر سانس کی بدبو کو ختم کرتے ہیں۔
ایک گلاس میں تلسی کے بیس پچیس عدد پتے ڈال کر ڈھانپ لیں۔ پانی ٹھنڈا ہونے پر اس سے غرارے کریں۔
تلسی کے پتوں میں موجود کیمیکل آپ کی سانس کو بدبو کو ختم کر دیتے ہیں۔
ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں دو بوند لونگ کا تیل ڈال کر مائوتھ واش کریں۔ یہ تیل اینٹی بائیوٹک کا کام کرتا ہے اور اس میں پائے جانے والے یونینال اور فینیال ایسٹیول مائوتھ واش کا کام کرتاہے۔ جس سے سانس کی بدبو ختم ہو جاتی ہے۔