counter easy hit

بریکنگ نیوز: اہم ترین اسلامی ملک کی جیل سے 15 خطرناک قیدی فرار ۔۔۔۔پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

Breaking News: 15 dangerous prisoners escaped from jail in the most important Islamic country ...

بغدا د(ویب ڈیسک)عراقی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ بغداد کے ایک پولیس اسٹیشن سے فرار ہونے والے افراد میں سے آٹھ کو پکڑ لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد معن نے کہاکہ القنات پولیس اسٹیشن کی جیل سے 15 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔عراقی میڈیا نے ایک وڈیو
نشر کی ہے جس میں مذکورہ افراد کے فرار کا منظر نظر آ رہا ہے، فرار کی کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن کی حفاظتی فورس کے ساتھ کوئی جھڑپ نہیں ہوئی اور اسٹیشن بنا پہرے کے نظر آیا۔فرارہونے والے تمام افراد کو منشیات سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔عراقی وزیر داخلہ یاسین الیاسری نے جیل سے فرار ہونے کے واقعے کے بعد تین ذمے داران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ان میں بغداد پولیس کے سربراہ ، الرصافہ ضلع کے پولیس ڈائریکٹر اور باب الشیخ علاقے کے پولیس سربراہ شامل ہیں۔الیاسری نے مذکورہ ذمے داران، القنات پولیس اسٹیشن کے پولیس افسران اور ان تمام اہل کاروں کو وزارت داخلہ کے صدر دفتر میں زیر حراست رکھنے کا فیصلہ بھی کیا جو اس واقعے کے دوران فرائض کی انجام دہی کے ذمے دار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فرار کے واقعے کے فوری بعد بغداد میں سخت ناکا بندی کر دی گئی اور مفرور افراد کو پکڑنے کے لیے وسیع پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں بھی شروع کر دی گئیں۔دنیا بھر میں بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں 12 ویں پوزیشن رکھنے والے عراق میں جیلوں کی سیکورٹی ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے۔سال 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد گزرے کئی برسوں کے دوران القاعدہ کے سیکڑوں جنگجو جیلوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ان میں تنظیم کے غیر ملکی ارکان بھی شامل ہیں۔یاد رہے اس سے پہلے بھی عراق میں قیدیوں نے جیل عملے کو یرغمال بنا کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 30 قیدی ہلاک اور 40 فرارہوگئے جب کہ 6 اہلکار بھی مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت بغداد کے قصبے خالص میں قیدیوں نے جیل عملے سے اسلحہ چھین کر انہیں یرغمال بنانے کے بعد فرار کی کوشش کی تھی تاہم اس موقع پر دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 30 قیدی اور عملے کے 6 اہلکار ہلاک جب کہ 40 قیدی فرار ہوگئے۔ عملے کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تمام قیدی دہشت گردی کے الزام میں قید تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website