کلکتہ (ویب ڈیسک )کلکتہ کے شمالی علاقے میں ایک کثیرمنزلہ عمارت کے سامنے آج صبح ایک دھماکہ ہوا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ پانچ لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ جبکہ شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔کلکتہ پولیس کے مطابق بم دھماکا دم دم پولیس اسٹیشن کی حدود میں مصروف ترین علاقے قاضی پارہ میں عمارت کی گراؤنڈ فلورپرواقعہ پھل کی دوکان کے باہرہوا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح 9 بجے کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ اس عمارت میں جنوبی دم دم میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کا دفتربھی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دھماکہ کے کا سراغ لگانے کے لئے ایک فورینسک ٹیم اورکھوجی کتوں کوجائے واردات پر بھیج دیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد دھماکے کی اصل وجہ پتہ لگ جائے۔واضح رہے کہ منگل کی دوپہر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں بھی خود کش حملہ کی خبر موصول ہوئی ہے جس میں ابتدائی طور پر 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں